بحرین میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ

پارلیمنٹ کی 40 نشستوں اور 30 بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات پر 365000 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

پارلیمنٹ کی 40 نشستوں اور 30 بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات پر 365000 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

خلیجی ریاست بحرین میں آج ہفتے کے روز پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔ العربیہ کے مطابق بحرین کے الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ کی 40 نشستوں اور 30 بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات پر 365000 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 41 خواتین سمیت 293 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ یہ انتخابات 40 انتخابی حلقوں میں ہوں گے۔ دارالحکومت Manama ، Muharraq ، Northern Governor اور South governors میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق انتخابی مہم ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد اب کوئی امیدوار کسی بھی شکل میں یا سوشل میڈیا اور موبائل پیغامات کے ذریعے انتخابی مہم جاری رکھنے کا مجاز نہیں۔ انتخابی عمل کے لیے مقرر کردہ انتظامیہ میں 2400 افراد شامل ہیں جبکہ 231 مبصرین بھی انتخابات کو مانیٹر کریں گے۔ بیرون ملک موجود 3600 بحرینی شہریوں نے 20 نومبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply