سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہیں تھا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہیں تھا۔ اگر سعودی عرب تعاون نہ کرتا تو اسرائیل بہت بڑی مصیبت میں ہوتا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر امریکی فوجیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے  امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب، امریکا کا دیرینہ اتحادی ہے  اور اس نے امریکا میں غیر معمولی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ سعودیہ نے خطے میں ہماری بہت مدد کی ہے اور اگر یہ مدد نہ ہوتی تو خطے میں ہمارے پاس کوئی بڑا اڈا نہ ہوتا۔

No comments.

Leave a Reply