انسانوں کو منفرد بنانے والا اہم دماغی گوشہ دریافت: نیورو سائنس ریسرچ

انسان کا دماغ پوری کائنات میں سب سے پیچیدہ ترین چیز ہے

انسان کا دماغ پوری کائنات میں سب سے پیچیدہ ترین چیز ہے

آسٹریلیا ۔۔۔ نیوز ٹائم

مشہور ماہرِ طبیعیات Michio Kaku نے کہا تھا کہ انسان کا دماغ پوری کائنات میں سب سے پیچیدہ ترین چیز ہے۔ اب اس بات صداقت کی ایک مہر ثبت ہوئی ہے کہ بے پناہ طبی ترقی کے باوجود حال ہی میں انسانی دماغ میں ایک ایسا عضو Endorestiform Nucleus کا انکشاف ہوا ہے  جو ہمیں دیگر جانداروں سے ممتازکرتا ہے۔  Professor George Paxinos نے ایک عشرے سے زائد عرصے تک تحقیق اور لٹریچر کے مطالعے کے بعد کہا ہے  کہ انسانی حرام مغز (spinal cord) اور دماغ کے درمیان Endorestiform Nucleus موجود ہے  جو انسان کو دیگر جانداروں سے ممتاز کرتا ہے۔ یہ عضو  inferior cerebellar peduncle سے جڑا ہوتا ہے جس پر اب تک کسی ماہر کی نظر نہیں گئی تھی۔

Professor George Paxinos دنیا کے ایسے ممتاز ترین ماہر ہیں جنہیں دماغی نقشہ ساز کہا جا سکتا ہے، وہ دماغی Atlas بنانے میں بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں اور دنیا بھر کے Mental Cartography ان کا احترام کرتے ہیں۔ Professor George Paxinos اس وقت Neuroscientists ریسرچ آسٹریلیا میں کام کرتے ہیں اور اب دماغی عکس نگاری کی بہترین تکینک کی بدولت انہوں نے یہ دماغی گوشہ دریافت کیا ہے۔

اگرچہ Endorestiform Nucleus کا درست کردار اب تک پوشیدہ ہے لیکن یہ جس مقام پر واقع ہے وہاں دماغ اور حرام مغز ملتے ہیں۔ یہ حصہ انسان کے ہاتھ، پیروں کی حساس ترین حرکات و سکنات یعنی سوئی میں دھاگہ ڈالنے سے لے کر متوازن ہونے، بیٹھنے کے انداز اور جسمانی حصے کو کنٹرول کرتا ہے۔ اسی بنا پر Professor George Paxinos کہتے ہیں کہ نیا عضو انسانی حرکات اور مختلف قابلیتوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم انہوں نے اس پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply