رام مندر بنانے کی تحریک دوبارہ سرگرم ہو گئی

شہر میں جگہ جگہ پوسٹر لگ گئے جن پر درج ہے پہلے مندر پھر حکومت

شہر میں جگہ جگہ پوسٹر لگ گئے جن پر درج ہے پہلے مندر پھر حکومت

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی تحریک دوبارہ سرگرم ہو گئی، انتہا پسند تنظیموں نے ہندوئوں کو جمع ہونے کی کال دے دی، شہر میں نیم فوجی دستے اور اینٹی روئٹس فورسز تعینات کر دی گئیں۔ Ayodhya ایک بار پھر شدت پسندوں کی نشانے پر، رام مندر کی تعمیر کا جنون پھر سر چڑھ کر بولنے لگا۔ Shiv Sena نے ہندوئوں کو شہر میں پہنچنے کی کال دے دی، انتہا پسند لیڈر Uddhav Thackeray نے اعلان کیا ہے کہ Ayodhya آنے کا واحد مقصد مندر کی تعمیر پر زور دینا ہے۔ پارٹی کے ہزاروں حامی بسوں اور خصوصی ٹرینوں سے ایودھیا پہنچ چکے ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ پوسٹر لگ گئے جن پر درج ہے پہلے مندر پھر حکومت۔ Ayodhya میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، پولیس، نیم فوجی دستے اور فساد شکن فورسز تعینات کی گئی ہیں۔ Vishwa Hindu Parishad نے لاکھوں افراد کی آمد کی توقع ظاہر کی ہے۔ خیال رہے کہ 1992ء میں بھی بڑی تعداد انتہا پسند ہندو بے قابو ہو گئے تھے اور بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا۔ شہر کی انتظامیہ نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3500 سے زائد مسلمان اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply