یورپی یونین برطانیہ کے درمیان بریگزٹ پر معاہدہ ہو گیا

برطانوی وزیر اعظم  تھریسامے اور  یورپی یونین کے صدر  جین کلیوڈ جنکر

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اور یورپی یونین کے صدر جین کلیوڈ جنکر

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی یونین میں شامل تمام ممالک نے برطانیہ کی وزیر اعظم Theresa Mayکے Brexit  پلان کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان Brexit ڈیل پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یورپی یونین کے باقی ماندہ 27 رہنمائوں نے ایک خصوصی تقریب میں Brexit  ڈیل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ برسلز میں ہونے والی خصوصی تقریب میں یورپی یونین اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان Brexit  ڈیل طے پا گئی ہے جس کے آدھے گھنٹے بعد ہی یورپیئن کونسل کے صدر Donald Tusk نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ  یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا اور مستقبل میں فریقین کے درمیان سیاسی اور خارجہ تعلقات پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

یورپی یونین کے رہنمائوں کی Brexit ڈیل کی منظوری کو برطانوی وزیر اعظم Theresa Mayکی بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے،  تاہم اصل امتحان اس ڈیل کو برطانوی پارلیمنٹ سے منظور کروانا ہے۔ وزیر اعظم Theresa May کو اس ڈیل پر اپنے رفقا، وزرا اور سیاسی حلیفوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے۔ برطانوی عوام نے جون 2016 ء میں ہونے والے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا تاہم عملدرآمد میں حائل کٹھن مراحل کو طے کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔ ممکن ہے برطانیہ کا یورپی یونین سے 44 سالہ رفاقت کا خاتمہ 2019 ء میں مکمل ہو جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply