مصر اور سوڈان سرحد پر مشترکہ نگرانی پر متفق

مصر اور سوڈان سرحد پر مشترکہ نگرانی پر متفق

مصر اور سوڈان سرحد پر مشترکہ نگرانی پر متفق

خرطوم ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر اور سوڈان نے دونوں ملکوں کی سرحد پر اسمگلنگ اور غیر قانونی دراندازی کی روک تھام کے لیے مشترکہ گشت کا فیصلہ کیا ہے۔ سوڈان کی مسلح افواج کے سربراہ Kamal Abdul Maarouf نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا  کہ دونوں ملکوں کے وزراء  دفاع کی ملاقاتوں میں لیبیا میں مرکز عسکریت پسندوں کی طرف سے درپیش خطرات کے تدارک کے لیے سرحد پر مشترکہ گشت کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ 2011ء  میں لیبیا میں کرنل قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد  جہاں ملک میں ایک نیا سیاسی خلا پیدا ہوا وہیں لیبیا کی پڑوسی ملکوں سے متصل سرحدیں بھی غیر محفوظ ہو گئی تھیں۔ سوڈانی آرمی چیف نے کہا کہ مصری فوج کے ساتھ سرحد پر مشترکہ گشت، انسداد دہشتگردی کے لیے مشترکہ آپریشن،  سرحد کے آر پار جرائم کی روک تھام اور غیر قانونی دراندازی کی روک تھام کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصری فوج کے ساتھ مشترکہ تزویراتی تعلقات، انٹیلی جنس شعبے، تربیت اور دیگر شعبوں میں شراکت پر اتفاق کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply