تائیوان کی صدر تسائی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو کے سربراہ کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئی

تائیوان کی صدر تسائی

تائیوان کی صدر تسائی

تائی پے ۔۔۔ نیوز ٹائم

تائیوان کی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کو ہفتے کے روز منعقدہ مقامی انتخابات میں بھاری شکست ہوئی ہے، جس کے بعد ملک کی صدر Tsai Ing-wen پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔ تائیوان بھر میں ہونے والے انتخابات میں 22 ناظمین اور گورنروں کا انتخاب بھی شامل تھا۔ ان انتخابات کو 2020 ء کے صدارتی انتخاب کی ریہرسل سمجھا جا رہا تھا۔ انتخابات کے بعد آزادی کی حامی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے ناظمین اور گورنروں کے عہدوں پر فائز ارکان کی تعداد 13 سے کم ہو کر 7 ہو گئی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت نیشنلسٹ پارٹی کے ناظمین اور گورنروں کے عہدوں پر فائز ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔ دیگر وجوہات سمیت پنشن اصلاحات کی مخالفت کا سامنا کرنے کے باعث تسائی کی حمایت کرنے والوں کی شرح کم ہونے سے وہ مشکلات میں گھری ہوئی ہیں۔ ان کی حکومت کو چین سے بھی دبائو کا سامنا ہے، جو تائیوان کو اپنے ملک کا حصہ قرار دیتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply