جاپان آئندہ سال پہلی مرتبہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس اور وزارتی اجلاسوں کی میزبانی کرے گا

جی ٹونٹی  اجلاس 28 تا 29 جون کو جاپان میں ہو گا

جی ٹونٹی اجلاس 28 تا 29 جون کو جاپان میں ہو گا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

حکومتِ جاپان رواں کھاتے کا عدم توازن اور معمر ہوتی آبادی کے عالمی معیشت پر اثرات کا معاملہ اجاگر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔  حکومت بڑی معیشتوں والے ممالک کے گروپ G-20 کے مالیاتی رہنمائوں کے آئندہ سال منعقد ہونے والے اجلاس کی سربراہی کے موقع پر ایسا کرنا چاہتی ہے۔ جاپان آئندہ سال پہلی مرتبہ G-20 سربراہ اجلاس اور وزارتی اجلاسوں کی میزبانی کرے گا۔ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کا اجلاس جون میں جنوب مغربی شہر فکوکا میں منعقد ہو گا۔ جاپانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ Taro Aso رواں ماہ کے اواخر میں G-20 کے ارجنٹائن میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر بحث و مباحثے کے کلیدی موضوعات کا اعلان کریں گے۔ جاپان ایک ملک سے دوسرے ملک کو قرضے فراہم کرنے کے ضوابط پر بھی تبادلہ خیال کرنا چاہتا ہے کیونکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں والے ملکوں کی بڑھتی ہوئی تعداد چین کے ایسے قرضوں کے بوجھ تلے آ گئی ہے جو وہ واپس نہیں کر سکتے۔ توقع ہے کہ اٹھائے جانے والے دیگر اہم معاملات میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی، آئی ٹی کی دیوہیکل کمپنیوں پر ٹیکس کا معاملہ بھی شامل ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply