جنرل اسمبلی میں حماس کے خلاف امریکا کی قرارداد لانے کی کوشش ناکام

جنرل اسمبلی میں حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کے لیے امریکا دوتہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا

جنرل اسمبلی میں حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کے لیے امریکا دوتہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکا کی کوشش ناکام ہو گئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد کو مسترد کر دیا۔ امریکا اور اسرائیل کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر شرمندگی کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کے لیے امریکا دوتہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا۔ خبر ایجنسی کے مطابق قرارداد کی حمایت میں 87  مخالفت میں 58 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 32 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔اس ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ نے ترجمان محکمہ خارجہ Heather Nauert کو اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply