اب انسان اپنی روح بھی دیکھ سکے گا، چین دنیا کی سب سے طاقتور ایم آر آئی مشین تیار کرے گا

چین جو میشن تیار کرے گا اس کی طاقت 14 tesla تک ہو گی اور پہلی بار اس انسانی شعور کی مکمل تصویر سامنے آ سکے گی

چین جو میشن تیار کرے گا اس کی طاقت 14 tesla تک ہو گی اور پہلی بار اس انسانی شعور کی مکمل تصویر سامنے آ سکے گی

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین دنیا کی سب سے طاقتور ایم آر آئی مشین تیار کرے گا، جس سے پہلی بار روح کا وجود سامنے آ سکے گا اور انسانی شعور کی مکمل تصویر دنیا دیکھ پائے گی۔ اس ایجاد سے سائنسدان پہلی بار روح کا مادی وجود حاصل کر پائیں گے۔ چین نے دنیا میں دماغ کے سب سے طاقتو Scanner تیار کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے، اس Scanner میں انتہائی مضبوط مقناطیسی فیلڈ پیدا کرنے کی صلاحیت ہو گی جس سے پہلی بار زندہ انسانی دماغ میں ہر نیوران کی ساخت اور سرگرمیوں کا مشاہدہ ہو سکے گا۔

اس منصوبے کا مقصد دنیا کی سے طاقتور ایم آر آئی Magnetic Resonance Imaging ڈیوائس تیار کرنا ہے۔ متوقع اسکینر نہ صرف تصویر(اسنیپ شاٹ) فراہم کرے گا  بلکہ اعصابی نظام میں اہم سگنلز دینے والے سوڈیم، فاسفورس اور پوٹاشیم جیسے مختلف قسم کے کیمیائی ایجنٹس کی بھی نشاندہی بھی کرے گا۔  جس سے پارکنسن اور الزائمر جیسی شعور اور دماغ سے متعلقہ بیماریوں کے مطالعہ میں مدد ملے گی۔ منصوبے پر کام کرنے والے سینئر سائنسدان کا کہنا ہے کہ billion-yuan مالیت کی اس ڈیوائس سے دماغی مطالعے میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ آلہ ایک ایسی مختلف تصویر پیش کرے گا جو اس سے پہلے دنیا کے سامنے نہیں آ سکی، یہاں تک کہ اس مشین سے روح کو دیکھنا بھی ممکنات میں شامل ہو سکتا ہے۔ روح یا انسانی شعور ہمیشہ موضوعِ بحث رہا ہے۔  مذہبی رہنمائوں سے فلسفیوں تک سب اس کے وجود پر یقین رکھتے ہیں اور اسے بیان کرنے کے کئی نظریے پیش کیے گئے ہیں، تاہم اس دعویٰ کے مادی وجود کی حمایت میں سائنسی برادری بے بس ہے اور اس کا کوئی ثبوت حاصل نہیں کر پائی۔

چین کی اکیڈمی آف سائنس کے ایک بیان کے مطابق مرکزی حکومت نے اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔  اس پروگرام کے سائنسی مشیر نامور طبیعات XinCheng Xie ہیں۔ منصوبے کا بجٹ خفیہ رکھا گیا ہے تاہم اندازہ لگایا جا رہا کہ اس کا بجٹ دنیا کی سب سے بڑی دوربین جو چینی صوبے Guangdong  میں ہے، اس کے بجٹ سے تجازو کر جائے گا۔ عام طور پر ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے ایم آر ائی اسکینرز کی صلاحیت ڈیڑھ سے  three tesla ہے۔ tesla مقناطیسی فیلڈکی اکائی ہے، جسے Serbian-American فزکس Nikola Tesla کے نام پر رکھا گیا۔

 امریکا اور یورپ میں طاقتور ایم آر آئی مشین تیار کی گئی جو 11 tesla  صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم چین جو میشن تیار کرے گا اس کی طاقت 14 tesla تک ہو گی اور پہلی بار اس انسانی شعور کی مکمل تصویر سامنے آ سکے گی۔ نیوران کے خلیوں کا قطر چار سے 100 مائیکرو میٹر ہے، دنیا میں موجود طاقتور ایم آر آئی مشین ہزار مائیکرو میٹرز قطر سے چھوٹے خلیے نہیں دیکھ سکتی،  تاہم نئی ڈیوائس ایک مائیکرو میٹر قطر کی اشیا دیکھنے کی صلاحیت رکھے گی۔

رواں برس کے آغاز میں امریکی یونیورسٹی نے 10 tesla مشین سے انسانی جسم کی پہلی بار تصویر لی تھی تاہم اس تصویر کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔11 tesla کی مشین حال ہی فرانس میں مکمل کی گئی، اس منصوبے پر 228 ملین ڈالر لاگت آئی اور  10  سال کا عرصہ تیار کرنے میں لگا، تاہم اس سے لیا گیا کوئی عکس بھی ابھی تک سامنے نہیں آ سکا۔

No comments.

Leave a Reply