جاپانی شہزادی ماساکو ملکہ بننے سے ہچکچانے لگی

جاپانی شہزادی ماساکو اور شہزادہ ناروہیٹو

جاپانی شہزادی ماساکو اور شہزادہ ناروہیٹو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

کئی سالوں سے ذہنی دبائو کی شکار جاپانی شہزادی ملکہ بننے سے ہچکچانے لگیں،  جاپانی Emperor کی جانب سے تخت و تاج سے دستبرداری کے بعد Crown Princess کے شوہر تخت پر براجمان ہوں گے۔ ایک زمانہ تھا جب تخت و تاج کے لیے لوگ خون کی ندیاں بہایا کرتے تھے لیکن ایک خاتون ایسی بھی ہے جو ملکہ بننے سے کترا رہی ہے۔ جی ہاں! جاپانی Crown Princess Masako Owadaملکہ بننے والی ہیں لیکن وہ تذبذب کا شکار ہیں۔ ہارورڈ اور آکسفرڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ Crown Princess Masako Owadaایک عرصے سے ذہنی تنائو کا شکار رہی ہیں،  تاہم اب وہ صحتیاب ہو رہی ہیں، ان کو تشویش ہے کہ ملکہ بننے کے بعد جو ذمہ داریاں ان پر عائد ہوں گی کیا وہ ان سے نبرد آزما ہو سکیں گی؟

یاد رہے کہ جاپان کے موجودہ Emperor 84 سالہ Akihito  اگلے سال اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو رہے ہیں جس کے بعد Crown Prince Naruhito تخت سنبھال لیں گے اور ساتھ ہی ان کی اہلیہ Crown Princess Masako Owadaجاپان کی ملکہ ہوں گی۔ بی بی سی ایشیا کے تجزیہ نگار Michael Bristow کہتے ہیں کہ 1993ء میں اپنی شادی سے پہلے ہارورڈ اورOxfordیونیورسٹی سے تعلیم یافتہ Crown Princess Masako Owada کا مستقبل بحیثیت سفارتکار کافی امید افزا تھا۔ تاہم نامہ نگار کے مطابق Crown Princess نے شاہی زندگی اور جاپان کے مشہور و معروف قدامت پسند شاہی خاندان میں اپنی جگہ بنانے کی بہت کوششیں کی ہیں۔ اپنی 55ویں سالگرہ کے موقع پر Crown Princess کا کہنا تھا کہ جب میں آنے والے دنوں میں اپنی ریاست کے لوگوں کی خدمت کرنے کے بارے میں سوچتی ہوں تو انفرادی طور پر تذبذب کا شکار ہو جاتی ہوں کہ کس حد تک رعایا کی خدمت کر پائوں گی۔ البتہ وہ پرعزم ہیں کہ میں اپنی طرف سے بھرپور کوشش کروں گی کہ ان کی خوشیوں میں اضافہ کر سکوں۔ ان کا کہنا تھا کہ Emperor Akihito کی اگلے سال دستبرداری کے فیصلے پر ان کا دل جذبات سے بھرا ہوا ہے اور ماضی کی اچھی یادیں انہیں افسردہ کر رہی ہیں۔ Crown Princess Masako Owadaکے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ایڈجسٹمنٹ ڈس آرڈر کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ ذہنی تنائو ہے جسے ڈیپریشن یا ذہنی اضطراب سے منسوب کیا جاتا ہے۔

اتوار کو دیے جانے والے بیان میں Crown Princess کا کہنا تھا کہ ان کی صحت اب بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا مجھے خوشی ہے کہ آہستہ آہستہ میں اپنے سرکاری فرائض پہلے سے زیادہ بہتر طرح سے نبھائوں گی۔ ان کے ڈاکٹروں نے ایک بیان میں زور دیا کہ Crown Princess کا علاج جاری رکھا جائے اور ان پر کسی قسم کا زیادہ دبائو نہ ڈالا جائے۔ انھوں نے کہا کہ Crown Princess کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا کیونکہ ان کی بیماری میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں۔ تختِ شاہی کے وارث Crown Prince Naruhito 1986ء میں Crown Princess Masako Owadaسے ایک ہسپانوی شہزادی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ضیافت میں ملے تھے۔ کئی زبانوں پر عبور رکھنے والی Masako Owada نے اس وقت اعلی سفارتکاری عہدے کے لیے نیا نیا امتحان پاس کیا تھا۔ شاہی خاندان میں بیاہے جانے کے حوالے سے Masako Owadaکو تشویش تھی، لیکن 1993ء میں انھوں نے Crown Prince Naruhito سے شادی کی حامی بھر لی۔ انھوں نے بعد میں رپورٹرز کو بتایا کہ شادی کا پیغام قبول اس لیے کیا کہ Crown Prince نے ان سے وعدہ کیا تھا:  آپ کو شاہی خاندان میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق پریشانی اور فکر ہو گی، لیکن میں آپ کی پوری زندگی حفاظت کروں گا۔ جوڑے پر مرد وارث پیدا کرنے کے لیے دبائو ڈالا گیا، اور 2001 ء میں ان کے ہاں Princess Aiko کی پیدائش ہوئی۔ 2004 میں  Crown Prince نے صحافیوں کو بتایا کہ شاہی محل کا طرزِ زندگی اپناتے اپناتے ان کی بیوی بے حال ہو گئی تھیں۔  انھوں نے محل کے حکام پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بیوی کے پیشے اور کردار کو رد کیا گیا۔اگلی دھائی میں ش Crown Princess منظرِ عام سے دور رہیں، اگرچہ گزشتہ چند سالوں میں انھوں نے سرکاری تقاریب میں اپنی شرکت بڑھائی ہے۔

No comments.

Leave a Reply