انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام

امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.90 روپے اور قیمت فروخت 139.00 روپے پر مستحکم رہی

امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.90 روپے اور قیمت فروخت 139.00 روپے پر مستحکم رہی

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر، سعودی ریال کی قدر میں کمی۔  یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ، یو اے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.90 روپے اور قیمت فروخت 139.00 روپے پر مستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں 10 پیسے اور قیت فروخت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 139.70 روپے سے کم ہو کر 139.60 روپے اور قیمت فروخت 140.20 روپے سے کم ہو کر 140.00 روپے ہو گئی۔ پیر کو یورو کی قیمت میں 50 پیسے  اور برطانوی پائونڈ کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب یورو کی قیمت خرید 157.20 روپے سے بڑھ کر 157.70 روپے اورقیمت فروخت 159.00 روپے سے بڑھ کر 159.50 روپے  جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 174.50 روپے بڑھ کر 175.50 روپے اور قیمت فروخت 176.30 روپے سے بڑھ کر 177.30 روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی اور یو اے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 37.10 روپے سے کم ہو کر 37.00 روپے اورقیمت فروخت 37.40 روپے سے کم ہو کر 37.30 روپے  جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 38.00 روپے اور قیمت فروخت 38.30 روپے پر مستحکم رہی۔پیر کو چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 19.80 روپے اور قیمت فروخت 20.80 روپے پر مستحکم رہی۔

No comments.

Leave a Reply