فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز فیصلہ محفوظ 24 دسمبر کو سنا یا جائے گا

سابق وزیر اعظم نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ بدھ کو احتساب عدالت میں دوران سماعت نواز شریف کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست کی گئی  جسے نیب کے اعتراض کے بعد عدالت نے مسترد کر دیا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے لینڈ رجسٹری یو کے سے موصول ہونے والی اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرا دی گئیں، جسے عدالت نے اپنے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

فلیگ شپ ریفرنس میں سماعت کے بعد نواز شریف دستاویزات پر دستخط کرنے روسٹرم پر گئے، دستخط کرنے کے بعد انہوں نے جج سے کہا کہ اس ملک کا 3 بار وزیر اعظم، 2 بار وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر رہا۔ ملک و قوم کی خدمت کرنے میں کوئی کرپشن نہیں کی، کم و بیش 150 پیشیاں بھگت چکا ہوں، انتہائی تکلیف دہ امر ہے اور میں سوچتا ہوں کہ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟  بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا دیکھ چکی میری کارکردگی کا صلہ کیسے دیا گیا، کبھی کرپشن کے قریب سے بھی نہیں گزرا کبھی کمیشن تک نہیں لیا  سمجھ نہیں آ رہی ہو کیا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply