بیلجیئم کے وزیر اعظم چارلس مشیل نے استعفی دے دیا

بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس مشیل

بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس مشیل

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

بیلجیم کے وزیر اعظم Charles Michel مہاجرین سے متعلق معاہدے پر اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے وزیر اعظم Charles Michel نے ملک کے  King Philippe کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے،  وزیر اعظم کی اتحادی حکومت کو اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق معاہدے پر ٹوٹ پھوٹ کا سامنا تھا۔  مہاجرین کے معاملے پر وزیر اعظم Charles Michel کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا بھی اعلان کیا تھا  جبکہ 4 جماعتوں کے حکومتی اتحاد میں شکست کی جانب گامزن تھا۔ بیلجیئم کے King Philippe نے تاحال وزیر اعظم کا استعفی منظور نہیں کیا ہے،  King Philippe استعفی منظور کرنے کے ساتھ وزیر اعظم سے آئندہ برس مئی میں ہونے والے انتخابات تک عبوری طور پر حکومتی انتظام چلانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔ مراکش میں اقوام متحدہ کے ساتھ طے پانے والے مہاجرین معاہدے پر دستخط کے بعد  وزیر اعظم Charles Michel کے دیرینہ ساتھی حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہو گئے تھے اور اپوزیشن نے بھی معاہدے پر کمزور حکومتی اتحاد کی حمایت سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ Charles Michel نے 38 سال کی عمر میں اکتوبر 2014 ء میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا کر بیلجیئم کی تاریخ کے سب سے کم عمر وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply