ڈاکٹر عافیہ: گورڈن ڈف کا انکشاف

پاکستانی ماہر تعلیم خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی

پاکستانی ماہر تعلیم خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

دفاعی امور کے ماہر امریکی صحافی گورڈن ڈف نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستانی ماہر تعلیم خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کاروں کو 55 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کیا تھا۔  امریکی دفاعی میگزین ویٹرنز ٹوڈے میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل جس کا عنوان عمران خان، عافیہ صدیقی اور امریکا کی خوفناک غلطی ہے،  میں نے لکھا ہے کہ بش انتظامیہ کو عراق پر حملے کے لیے ثبوت درکار تھے جو باوجود کوشش کے مہیا نہیں ہو پا رہے تھے۔ اس مقصد کے لیے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کراچی کی ایک سڑک سے ان کے تین بچوں سمیت اغوا کیا گیا۔ ڈاکٹر عافیہ کے اغوا کاروں کو 55 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

یہ بات خاصے عرصے سے کہی جا رہی ہے کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کراچی سے اغوا کر کے پہلے افغانستان پہنچایا گیا اور پھر وہاں سے امریکا منتقل کر دیا گیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پاکستان سے ایک پاکستانی کے اغوا پر امریکا سے بازپرس کی جاتی اور بے گناہ عافیہ صدیقی کو فوراً پاکستان لانے کی کوششیں کی جاتیں۔ اس سے امریکا میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کا راز بھی کھل گیا ہے۔ عافیہ صدیقی پر ایک احمقانہ الزام لگایا گیا کہ وہ افغانستان میں امریکی مفادات کے خلاف کام کر رہی تھیں  پھر اس سے بھی مزید احمقانہ الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ایک امریکی فوجی سے بندوق چھین کر امریکی فوجیوں پر حملے کی کوشش کی۔  ان ہی الزامات پر امریکی عدالت نے انہیں 86 برس قید کی سزا سنا دی۔ حالانکہ اس حملے میں کسی فوجی کے زخمی ہونے کا ثبوت بھی نہیں ملا۔  پہلے تو پاکستان میں اس امر سے ہی انکار کیا جاتا رہا کہ عافیہ صدیقی کو پاکستان سے اغوا کیا گیا ہے۔ عوامی دبائو بڑھنے پر عافیہ صدیقی کے عدالتی دفاع کی بات کی گئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ دفاع کرنے والوں نے کچھ کیا ہی نہیں اور یوں امریکی حکام کی مدد کی۔ اب جب کہ گھر کی گواہی سامنے آ گئی ہے تو پاکستان میں حکمراں اپنی غلطی کا اعتراف کریں اور انہیں واپس لانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ اس کے لیے امریکی حکام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے اور ہر امریکی مفاد کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی سے مشروط کیا جائے۔ چاہے یہ افغانستان میں طالبان سے امریکی مذاکرات کی خواہش ہو یا پھر شکیل آفریدی کی امریکا کو حوالگی کا معاملہ ہو۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لا کر ہی ہم غیرت مند اور آزاد قوم کہلانے کا حق رکھ سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply