عالمی ادارہ خوراک نے بے سہارا فلسطینیوں کی امداد بند کر دی

اقوام متحدہ کے زیر انتظام عالمی ادارہ خوراک نے فلسطینیوں کی امداد بند کر دی

اقوام متحدہ کے زیر انتظام عالمی ادارہ خوراک نے فلسطینیوں کی امداد بند کر دی

غزہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی ادارہ خوراک نے بے سہارا اور نادار فلسطینیوں کو دی جانے والی خوراک بند کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے زیر انتظام عالمی ادارہ خوراک نے تقریباً 2 لاکھ بے سہارا اور نادار فلسطینیوں کو دی جانے والی خوراک بند کر دی ہے۔ یہ خوراک غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں نادار فلسطینیوں کو دی جاتی تھی۔ عالمی فوڈ پروگرام کے فیصلے سے 190000 فلسطینی براہ راست اور لاکھوں فلسطینی بالواسطہ طور پر متاثر ہوں گے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا  کہ تنظیم نے جنوری 2019 ء سے فلسطینیوں کے لیے خوراک کے پیکیج میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ نظرثانی پروگرام کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں 27 ہزار فلسطینی امداد سے محروم ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply