یورپی یونین نے جاپان کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کی منظوری دے دی

یورپی یونین نے جاپان کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کی منظوری دے دی

یورپی یونین نے جاپان کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کی منظوری دے دی

 ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی یونین کے رکن ممالک نے جاپان کے ساتھ ایک جامع تجارتی سمجھوتے کی باضابطہ منظوری دے د ی ہے۔ اِس اقتصادی شراکتداری سمجھوتے کا نفاذ یکم فروری کو ہو جائے گا۔ یہ سمجھوتہ عالمی مجموعی پیداوار، جی ڈی پی کے تقریباً 30 فیصد اور عالمی تجارت کی تقریباً 40 فیصد مالیت کا احاطہ کرتا ہے۔ یورپی یونین نے اپنے وزارتی اجلاس میں جمعرات کے روز اِس سمجھوتے کی منظوری دی۔ جاپان کی پارلیمان نے اِس سمجھوتے کی قبل ازیں رواں ماہ ہی توثیق کر دی تھی۔ جاپان اِس معاہدے کے تحت یورپی یونین سے اپنی 94 فیصد درآمدات پر محصولات ختم کرے گا  جبکہ یورپی یونین، جاپان سے 99 فیصد درآمدات پر محصولات ختم کر دے گی۔ دونوں فریق سرمایہ کاری اور خدمات جیسے شعبوں میں اپنی اپنی منڈیاں بھی کھول دیں گے۔ یورپی یونین کے تخمینے کے مطابق مذکورہ سمجھوتے کے تحت جاپان کیلئے اس کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہو جائے گا  جس کے نتیجے میں یورپی یونین کی مجموعی ملکی پیداوار، جی ڈی پی تقریبا 0.8 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply