امریکی فوج کی شام سے انخلا، ترک صدر کی ٹرمپ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر طیب اردگان میں ٹیلفونک رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر طیب اردگان میں ٹیلفونک رابطہ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر طیب اردگان میں ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد طاقت کے توازن میں پیدا ہونے والی خلا کو روکنے پر اتفاق کیا ہے، طیب اردگان نے امریکی ہم منصب کو شام سے انخلا کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترکی اور امریکا کے درمیان شام میں طاقت کا خلا نہ پیدا ہونے دینے پر اتفاق ہو گیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور طیب اردگان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے فوجی، سفارتی اور دیگر حکام کے درمیان تعاون کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا تاکہ شام میں تبدیلی اور فوجی انخلا کا غلط استعمال نہ کیا جا سکے۔ طیب اردگان نے نیٹو اتحادی ملک کو انخلا کے لیے ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی اور نقل و حمل کیلئے تعاون کی پیشکش بھی کی۔

No comments.

Leave a Reply