وینزویلا میں صدر مادورو کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے

دارالحکومت کاراکس سمیت 100 سے زیادہ مقامات پر ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے حکومت مخالف ریلیوں میں شرکت کی

دارالحکومت کاراکس سمیت 100 سے زیادہ مقامات پر ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے حکومت مخالف ریلیوں میں شرکت کی

کاراکس ۔۔۔ نیوز ٹائم

وینزویلا میں صدر Nicolás Maduroکو اقتدار سے ہٹانے کیلئے حکومت مخالف مظاہرین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ جنوبی امریکہ کے اِس ملک میں ہفتے کے روز کشیدگی بڑھ رہی تھی جب دارالحکومت Caracas سمیت 100 سے زیادہ مقامات پر ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے حکومت مخالف ریلیوں میں شرکت کی۔ حزبِ مخالف کے رہنما Juan Guaidó نے جنہیں امریکی حمایت حاصل ہے، اعلان کر دیا ہے کہ وہ ملک کے عبوری قائد ہیں۔ Juan Guaidó نے ہفتے کے روز دارالحکومت میں خطاب کرتے ہوئے اعلی فوجی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ان کی مہم میں شامل ہو جائیں اور ملک کی تعمیرِنو کا حصہ بنیں۔ دریں اثنا، صدر Nicolás Maduro نے بھی اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے حزبِ مخالف کے رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ امریکہ کو وینزویلا میں انتشار پیدا کرنے سے روکیں۔ Nicolás Maduro کے سخت موقف کے باوجود حکومت مخالف مظاہرے Caracas سے پھیل کر ملک گیر احتجاج کی صورت اختیار کر گئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply