شہروں پر قبضہ عراقی فوج کا عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن

عراق میں فوج نے صوبہ Salahuddin میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع

عراق میں فوج نے صوبہ Salahuddin میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع

تکریت ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراق میں فوج نے صوبہ Salahuddin میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے صوبہ Salahuddin اور Anbar کے کئی شہروں اور قصبوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور ان کی پیش قدمی جاری ہے۔ قصبہ Sulaiman Bek کے حکومتی اہلکار نے بتایا کہ فوج آپریشن میں ٹینکوں کا بھی استعمال کر رہی ہے۔ فریقین میں شدید جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی کارروائی میں 11 عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوج ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی عسکریت پسندوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ قصبہ Sulaiman Bek میں ایک اندازے کے مطابق دو سو کے قریب عسکریت پسند موجود ہیں جن کے پاس بھاری ہتھیار بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے گزشتہ چند دونوں میں سیکیورٹی فورسز پر شدید حملے کئے ہیں جن میں کئی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب صوبہ Anbar میں صورتحال کافی کشیدہ ہو گئی ہے جہاں عسکریت پسندوں نے Fallujah شہر کے زیادہ تر حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ دوسری جانب بغداد میں ایک بم دھماکے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ بازار میں کھڑی ایک کار میں ہوا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں گزشتہ ماہ ایک ہزار سے بھی زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکی افواج کے انخلا کے بعد عراق کو امن نصیب نہیں ہو سکا اور پرتشدد واقعات میں ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply