اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ایران کو میزائل حملے کی دھمکی

اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ایران کو میزائل حملے کی دھمکی

اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ایران کو میزائل حملے کی دھمکی

تل ابیب  ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ ان کے میزائل دور تک مار کرنے والے ہیں جو اپنے دشمن کو نشانہ بنانے کے لیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شمالی اسرائیلی شہر حفیہ کے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اپنے دفاعی نظام اور میزائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل ایرانی پراکسیز سمیت ہمارے دشمن کو ختم کرنے کے لیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کی جانب سے ممکنہ طور پر ایرانی پراکسی کو لبنان کی سیاسی جماعت حذب اللہ کے ساتھ جوڑا گیا ہے جو مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر تل ابیب سے سیاسی اور عسکری طور پر نبردآزما ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل کے شمالی حصے کو ایرانی پراکسیز اور حذب اللہ سے محفوظ بنایا جائے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ تل ابیب، ایران اور اس کے اتحادی حزب اللہ کو پڑوسی ملک شام میں مورچہ بند ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران اسرائیلی پڑوسی ملک شام میں ایرانی پراسیکز کے نام پر متعدد فضائی حملے کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو، پولینڈ میں امریکا کی جانب سے مشرق وسطی کے مسائل پر بات چیت کے لیے بلائی گئی کانفرنس میں شرکت کے لیے وارسا پہنچ گئے۔ امریکا کی یہ کوشش مشرق وسطی سے ایران کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا واضح اعلان ہے۔ یاد رہے کہ امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے واضح طور پر کہا تھا  کہ وارسا میں دو روزہ کانفرنس میں تمام تر توجہ تہران کے مشرقِ وسطی پر اثر و رسوخ ختم کرنے سے متعلق ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply