جاپان، روس امن معاہدہ میں دونوں ممالک کے سرحدوں کی حد بندی کریں گا: شنزو آبے

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جاپان، روس کے ساتھ مذاکرات میں روس کے زیر قبضہ 4 جزیروں پر جاپانی ملکیت کے دعوے سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔ Shinzo Abe نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ امن معاہدے میں دونوں ممالک کے سرحدوں کی حد بندی بھی شامل ہے۔ Shinzo Abe نے منگل کے روز جاپانی پارلیمنٹ میں مذاکرات کے حوالے سے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ حزب اختلاف کے ایک رکن نے نشاندہی کی کہ 1956 ء کے جاپان، سوویت مشترکہ اعلامیے میں Habomai  اور  Shikotan جزیروں کی حوالگی کا ذکر ہے  جبکہ Kunashiri اور Etorofu جزیروں کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔ ان کی رائے تھی کہ مذکورہ اعلامیے کو بنیاد بنا کر اگر مذاکرات کیے گئے تو اِن دو جزیروں پر جاپانی موقف کمزور پڑ جائے گا۔ Shinzo Abe نے اِس رائے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات کا مقصد ہمیشہ سے چاروں جزیرے ہی ہیں۔ یہ بھی پوچھا گیا کہ آیا وزیر اعظم صرف Habomai اور Shikotan  جزیروں کے ساتھ سرحد کے تعین کا ارادہ رکھتے ہیں،  Shinzo Abe نے کہا کہ حکومت صرف سرحدی تنازعے کے حل کے بعد ہی امن معاہدے پر دستخط کرے گی۔وزیراعظم نے یہ کہہ کر مزید جوابات سے انکار کر دیا کہ وہ جاری مذاکرات کے متن پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

No comments.

Leave a Reply