ڈونلڈ ٹرمپ: زیر نظر آپ کی دلچسپی کے لئے !

امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ

نیوز ٹائم

امریکی صدر ٹرمپ کی افتتاحی کمیٹی سے متعلق تحقیقات کا پہیہ الٹا گھومنے لگا ہے۔ چند روز پیشتر وفاقی تفتیشی افسران نے غیر منافع بخش اداروں کو چلانے والے عہدیداروں، عطیات دینے والوں، اور معاہدے کرنے والوں (کنٹریکٹرز) کو خفیہ معلومات کی فائلوں سمیت پیشی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کی محرکات میں بعض قوانین کی درپردہ خلاف ورزیاں، منی لانڈرنگ، انتخابات میں دھوکہ دہی اور صدر ٹرمپ کو متعارف کرانے والی کمیٹی کی وفاقی الیکشن کمیشن کے سامنے مبینہ غلط بیانیاں اور مبینہ طور پر دوسرے ملکوں سے زرتعاون کی غیر قانونی وصولیوں کے الزامات شامل ہیں۔ کمیٹی نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ریکارڈ عطیات بھی خرچ کئے تھے۔

اگرچہ ٹرمپ کی انتخابی مہم یا ٹرمپ انتظامیہ سے منسلک کسی بھی فرد کو، خاص طور پر ان اگورل کمیٹی میں ان کے کام کی وجہ سے نشانہ نہیں بنایا گیا پھر بھی کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ضرور ہے۔  کمیٹی کے لئے فنڈ ریزنگ کی زیادہ تر کوششوں کی قیادت کرنے والے رک گئے اور پھر تقریباً تمام عطیات خرچ بھی کر دیئے گئے تھے۔ صدر اوباما کو متعارف کرانے والی کمیٹی نے اس دور کے ریکارڈ عطیات 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کئے تھے۔ اوباما کی 2013ء والی کمیٹی 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہی جمع کر پائی تھی۔

اس بارے میں شکوک و شبہات، کہ کمیٹی نے اتنی بڑی رقم کیسے مہیا کی تھی، 2017ء  کے موسم گرما میں ہی سامنے آنے لگے تھے،  جب اگلے فروری میں کمیٹی نے اپنے ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات جاری کی تھیں۔ نیو یارک ٹائمز نے بعض مشتبہ اخراجات کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ کمیٹی 9 ہندسوں پر مبنی وصولی فنڈ جمع کرنے سے بھی زیادہ بڑے قابل اعتراض کاموں میں ملوث رہ چکی ہے۔ اے بی سی نیوز نے مئی میں کمیٹی کو ملنے والے عطیات سے متعلق خاص طور پر روس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے تعلق رکھنے والے ڈونرز کی طرف سے ملنے والے عطیات کے متعلق رپورٹ جاری کی۔  دسمبر میں یہ خبر جاری کی گئی کہ نیو یارک کے جنوبی ضلع میں بھی کمیٹی کے اندر ہونے والی مبینہ بدعنوانیوں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ SDNYنے پیر کے روز اسی بنا پر پیشی کے احکامات جاری کئے۔

Rick Gates کو جو ایک سینئر کمپین آفیشل تھا کمپین منیجر Paul Manafort کے ہمراہ مشیر خصوصی  Robert Mueller کی طرف سے تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا  اور متعدد الزامات میں قصور وار ٹھہرائے گئے Rick Gates کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مشیر خصوصی کے دفتر اور SNDY دونوں سے تعاون کر رہا ہے  اس نے تو اگست میں اپنے طویل عرصہ پہلے Paul Manafort کے خلاف شہادت بھی دے دی تھی  جبکہ Rick Gates نے اس بارے میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ اس نے اخراجات کی غلط رپورٹس مہیا کی ہوں تاکہ وہ کمیٹی سے کچھ چرا سکتا بہرحال SNDY بہت جلد حقائق سامنے لے آئے گی۔

واضح رہے کہ Hamad Zubiri کے خلاف جسٹس ڈیپارٹمنٹ طویل عرصے سے تحقیقات میں مصروف ہے۔ Hamad Zubiri پر شبہ کیا جاتا ہے کہ اس نے آصف زرداری کی حکومت بنانے کے لئے بھی Bush دور میں کانگریس اور سینیٹ میں بڑے پیمانے پر دولت لگا کر لابنگ کی اور بش جونیئر کے فلوریڈا میں گورنر بھائی چیف بش کی زرداری سے ملاقات کا اہتمام کیا تھا  جبکہ Hamad Zubiri سابق صدر کے دست راست اور ایک اہم سابق وفاقی وزیر کے دیرینہ دوست بتائے جاتے ہیں۔  دبائو کا شکار سری لنکن باغیوں کے لشکر کی طرف سے جس پر ایک پاکستانی وزیر کی طرف سے تاملوں کی نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا، زبیری نے بہت بڑی بڑی رقمیں منی لانڈرنگ کے ذریعے امریکہ پہنچائیں۔ ایک جلد بازی میں قائم کی گئی کھوکھلی کمپنی Avenue Venture کے ذریعے بھی وہ بڑی بڑی رقوم کی لانڈرنگ کرتا رہا ۔

Hamad Zubiri نے Nawab Shah کے ایک بڑے سیاستدان اور اس کے دست راست اہم وفاقی وزیر کی کانگریس کے مختلف لیڈروں اور نائب صدر Joe Biden کے ساتھ ملاقاتوں کا انتظام کر کے جمہوری طور پر منتخب ن لیگ کی جمہوری حکومت کو سخت خطروں سے دوچار کر دیا تھا۔ کسی بھی موقع پر اس نے غیر ملکی لابیسٹ کے طور پر رجسٹریشن نہیں کرائی تھی تاہم بڑے تشکر آمیز طریقے سے رقم وصول کرنے والے اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے امریکہ لائی گئی ہے۔ وہ اکثر ہانکا کرتا تھا کہ امریکی وزارت خزانہ کا اسسٹنٹ سیکرٹری بنانے کے لئے نامزد کیا جا چکا ہے۔ Hamad Zubiri نے صدر کلنٹن کی انتخابی مہم اور فائونڈیشن کے لئے کروڑوں ڈالر فراہم کئے تھے وہ مختلف سرکاری عہدوں پر فائز لوگوں پر رعب جمانے، بلیک میل کرنے یا پیسہ دے کر رام کرنے میں بھی خوب ماہر تھا!

No comments.

Leave a Reply