چین اور امریکا کے خصوصی نمائندوں کی تجارت کے معاملے پربیجنگ میں ملاقات

 یو ایس ٹریڈ  نمائندہ  رابرٹ لائٹ ہائزر،  چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی اور  یو ایس کے سیکرٹری خزانہ سٹیون مینوچین

یو ایس ٹریڈ نمائندہ رابرٹ لائٹ ہائزر، چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی اور یو ایس کے سیکرٹری خزانہ سٹیون مینوچین

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے نائب وزیر اعظم Liu He نے امریکا کے خصوصی تجارتی نمائندے Robert Lighthizer کے ساتھ ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تنازعات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا ایک دور مکمل ہو چکا ہے۔ بیجنگ اور واشنگٹن کے اعلی اہلکاروں کی ملاقات اس لیے بھی اہم ہے کہ چینی و امریکی صدور کی گزشتہ برس نومبر میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں طے کیا گیا تھا  کہ رواں برس یکم مارچ تک تجارتی اختلافات کو ہر صورت میں حل کر لیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply