اوکیناوا فوجی اڈے کی منتقلی پر ریفرنڈم کے لئے مہم کا آغاز

اوکیناوا فوجی اڈے کی منتقلی پر ریفرنڈم کے لئے مہم کا آغاز

اوکیناوا فوجی اڈے کی منتقلی پر ریفرنڈم کے لئے مہم کا آغاز

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

اوکیناوا میں امریکی اڈے کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے زمین کی بھرائی کے کام کے حوالے سے پریفکچر کی سطح پر ریفرنڈم کے لئے جمعرات کے روز باضابطہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اوکیناوا کے شہر Henoko کے ساحلی علاقے میں زمین کی بھرائی کے کام پر ریفرنڈم 24 فروری کو ہو گا۔ زمین کی بھرائی امریکی Marine Corps کے Futenma فضائی اڈے کے لئے متبادل تنصیب کی تعمیر کے کام کا حصہ ہے، یہ اڈہ Ginowan شہر کے ایک گنجان آباد رہائشی علاقے میں واقع ہے۔

رائے دہندگان کو فوجی اڈے کی منتقلی کے لئے زمین کی بھرائی پر اپنی رائے کے اظہار میں بیلٹ پیپر پر درج تین آپشنز ہاں، نہیں اور کبھی نہیں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ نتائج کی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔ تاہم متعلقہ قانون ریفرنڈم کو اس بات سے مشروط کرتا ہے، کہ اگر ایک چوتھائی رائے دہندگان سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی آپشن کی حمایت کرتے ہیں، تو اوکیناوا کے گورنر کو نتیجے کا احترام کرنا ہو گا۔  یہ بھی کہا گیا ہے، کہ گورنر جاپانی وزیر اعظم اور امریکی صدر کو ہر صورت نتیجے سے آگاہ کرے گا۔ اوکیناوا پریفکچر کی حکومت کی جانب سے سخت مخالفت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جاپان کی مرکزی حکومت نے نئے اڈے کی تعمیر کے لئے گزشتہ سال دسمبر میں سمندر میں مٹی کی بھرائی شروع کی تھی۔ اڈے کی دوسری جگہ منتقلی کا یہ منصوبہ 1996ء کے جاپان، امریکہ معاہدے پر مبنی ہے۔

No comments.

Leave a Reply