امریکہ میں برفباری سے صورتحال سنگین 20 ہلاک

امریکہ میں شدید برفباری

امریکہ میں شدید برفباری

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ میں شدید برفباری سے صورتحال سنگین ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کیرولینا میں برفباری کے باعث ہونے والے حادثات اور برف صاف کرنے کے دوران 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برفانی طوفان جنوبی ریاستوں سے ہوتا ہوا شمالی مشرقی ریاستوں میں پہنچ گیا۔ برفباری سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی منجمد ہو گیا، جس کے باعث واشنگٹن اور نیویارک سمیت دیگر ریاستوں میں ساڑھے چار سو سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ دریں اثنا برطانیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مغربی علاقوں اور ویلز میں تیز ہواؤں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس کے باعث موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے وابستہ مسائل اور زیادہ شیدید ہو گئے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں 6 ہزار سے زیادہ مکانات زیر آب آچکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply