برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو علامتی رائے شماری میں ارکان پارلیمنٹ کے ہاتھوں ایک بار پھر شکست

ارکان پارلیمنٹ نے 258  کے مقابلے میں 303 ووٹوں سے حکومتی قرارداد مسترد

ارکان پارلیمنٹ نے 258 کے مقابلے میں 303 ووٹوں سے حکومتی قرارداد مسترد

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو بریگزٹ کے معاملے پر ہونے والی علامتی رائے شماری میں ارکان پارلیمنٹ کے ہاتھوں ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے یورپی یونین سے کئے گئے ان کے اس وعدے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے جس میں انہوں نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے پارلیمنٹ کی منظوری کے حوالے سے کچھ مزید مہلت مانگی تھی۔ ارکان پارلیمنٹ نے 258  کے مقابلے میں 303 ووٹوں سے حکومتی قرارداد مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ مجوزہ منصوبے میں ضروری تبدیلیوں کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔

No comments.

Leave a Reply