انقرہ، تہران کے ساتھ تجارت کرنے لیے تیار ہے: رجب طیب اردگان

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ایران کے صدر حسن روحانی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ایران کے صدر حسن روحانی

سوچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی نے ایران پر امریکی معاشی پابندیاں نظرانداز کر دیا  ترک صدر نے ٹرمپ کے اقدام کے خلاف بغاوت بلند کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انقرہ، تہران کے ساتھ تجارت کرنے کیلئے بالکل تیار ہے۔ روس کے شہر سوچی میں روس، ایران اور ترکی کے صدور کے مابین ملاقات ہوئی، اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لیے ترکی ایک بنیادی لائحہ عمل تیار کرنے کو رضامند ہے۔ ایران کے ساتھ کئی نکات پر بات چیت کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ترکی، ایران کے ساتھ بات چیت و تجارت سے تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے ایرانی حکومت سے تعلقات کے بارے میں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے  جب پولینڈ میں امریکا اور کئی یورپین ممالک کی ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد و مندرجات میں سے ایک ایران کے مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنا اور اس پر دبائو بڑھانا بھی شامل ہے۔

No comments.

Leave a Reply