شام میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر دھماکہ 32 شہید

شام میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر دھماکہ 32 شہید

شام میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر دھماکہ 32 شہید

دمشق ۔۔۔ نیوز ٹائم

شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں نماز جمعہ کے بعد دھماکے سے 32 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دمشق کے نواحی گاؤں یادودا میں نماز جمعہ کے بعد لوگ مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ زوردار کار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک اور واقعہ میں حلب کے نواح میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے 13 افراد کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب شام میں جنگ بندی کے حوالے سے جنیوا میں جاری مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ روس نے کہا کہ بشار الاسد کو صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ ہرگز پورا نہیں ہونے دیں گے۔ ادھر روس اور نیٹو نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے والے امریکی جنگی جہاز کے تحفظ کا مشن سنبھال لیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply