تجارتی جنگ، امریکی وفد کی چینی صدر سے ملاقات

امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر ،  وزیر خزانہ اسٹیون منوچن اور چینی صدر شی جن پنگ

امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر ، وزیر خزانہ اسٹیون منوچن اور چینی صدر شی جن پنگ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

دوطرفہ تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجارتی وفد نے چینی صدر Xi Jinping سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بدستور جاری ہے، تاہم دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی تجارتی وفد میں اعلی اہلکار شامل تھے جنہوں نے چینی صدر Xi Jinping سے ملاقات کی اور معاملے کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وفد میں اعلی ترین تجارتی نمائندے Robert Lighthizer اور وزیر خزانہ Steven Mnuchin بھی شامل تھے، ملاقات میں دوطرفہ تحفظات کے خاتمے پر زور دیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق دنوں ممالک کی جانب سے اب تک مذاکرات سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا نہ ہی میڈیا کو کوئی تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے سلسلے کو 90 دن کے لیے ملتوی کر دیا تھا، تاہم یہ مدت 2 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ چین اور امریکا کے درمیان اس تنازعے کا کوئی حل نہ نکلا تو امریکا، چینی مصنوعات پر دوبارہ اضافی محصولات عائد کر دے گا۔ جبکہ ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور امریکا دونوں سنجیدہ ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی و چینی تجارتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے مقرر شدہ 2 مارچ تک کی مہلت میں امریکی صدر نے توسیع کا عندیہ دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply