ہواوے کی گرفتار چیف فنانسل آفیسر کو امریکا کے حوالے کرنے کی تیاری

ہواوے کی چیف فنانسل آفیسر مینگ وینزوا

ہواوے کی چیف فنانسل آفیسر مینگ وینزوا

ٹورینٹو ۔۔۔ نیوز ٹائم

کینیڈین حکام نے ہواوے کی گرفتار چیف فنانسل آفیسر Meng Wanzhouکو امریکا کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ کینیڈا میں گرفتار ہونے والی ہواوے کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر Meng Wanzhouکو یکم دسمبر کو کینیڈین شہر Vancouver’s airport سے حراست میں لیا گیا تھا جنہیں امریکا کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ کینیڈین محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ Meng Wanzhouکے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں،  جس کے بعد طویل مشاورت کے بعد امریکا حوالگی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم حتمی بیان کینیڈین اٹارنی جنرل دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہواوے کی اعلی عہدیدار کی امریکا حوالگی سے متعلق کینیڈین عدالت میں کیس کی سماعت 6 مارچ کو ہو گی۔ خیال رہے کہ ہواوے کی سی ایف Meng Wanzhouکو کینڈین حکام نے نومبر کے آخر میں برٹش کولمبیا کے شہر Vancouver’s airport سے امریکی حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔ کینیڈین حکام نے 7 روز بعد Meng Wanzhouکی گرفتاری کو ظاہر کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ان الزام عائد کیا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باوجود چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے ایران کو نیٹ ورکنگ کا سامان فروخت کرتی رہی ہے اور مینگ نے ان معاہدوں کو مخفی رکھا۔ امریکا کی جانب سے Meng Wanzhou کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا تاکہ نیو یارک میں Meng Wanzhou پر مقدمہ چلا سکیں، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکن ہے Meng Wanzhou کو امریکا میں 30 برس قید کی سزا سنا دی جائے۔

No comments.

Leave a Reply