ایتھوپیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 157 افراد ہلاک

ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر بردار طیارے 737 میکس۔8

ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر بردار طیارے 737 میکس۔8

نیروبی ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایتھوپیا میں Addis Ababa سے نیروبی جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر بردار طیارے 737 MAX 8 8 نے 149 مسافر اور عملے کے 8 اراکین کو لے کر Addis Ababa سے نیروبی کے لیے پرواز بھری تھی  تاہم طیارہ حادثے کا شکار ہو کر نیروبی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان میں طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ 737 MAX 8  طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے، طیارے کی باقیات ملتے ہی امدادی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا، تاہم مسافروں کے عملے سمیت ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم Abiy Ahmed نے اپنی ٹویٹ میں طیارے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حادثے پر دلی رنج اور افسوس کیا ہے، آج پورا ملک سوگوار ہے۔ ایتھوپیئن ایئر لائن کی براعظم افریقہ میں کافی شہرت ہے اور اس کا امتیاز براعظم افریقہ کے کئی ممالک کے درمیان پروازیں ہیں جبکہ یہ ایئر لائن سب سے قابل اعتماد ادارہ بھی ہے۔

No comments.

Leave a Reply