شمال مشرقی جاپان میں2011 کے زلزلے کی یاد میں 8 ویں سالگرہ

شمال مشرقی جاپان میں2011 کے زلزلے کی یاد میں 8 ویں سالگرہ

شمال مشرقی جاپان میں2011 کے زلزلے کی یاد میں 8 ویں سالگرہ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمال مشرقی جاپان میں 2011 ء میں آنے والے زلزلے اور تسونامی سے متاثرہ علاقوں میں اتوار کے روز سانحے میں ہلاک شدگان کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پیر کے روز اس سانحے کو آئے 8 سال پورے ہو جائیں گے۔ Fukushima Prefecture کے Ōkuma شہر میں تقریبا 300 افراد نے ایک یادگاری تقریب میں شرکت کی۔  Toyama علاقے میں تسونامی سے 400 سے زائد عمارات بہہ گئی تھیں جس سے 76 افراد ہلاک اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے تھے۔ شرکا نے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی اور رواں ماہ میں ہی مکمل ہونے والے ایک نئے یادگاری مقبرے پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔ متاثرہ خاندانوں کی نمائندہ عورت  ہیں جن کے شوہر تسونامی میں اپنی جان کھو بیٹھے تھے۔  ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے آبائی شہر سے محبت جاری رکھیں گی اور اپنے نقصان کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ یادگاری تقریب کا رواں سال انعقاد اتوار کے روز کیا گیا تھا تاکہ دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے افراد بھی اس میں شرکت کر سکیں۔

No comments.

Leave a Reply