شمالی کوریا میں قومی پارلیمان کے لیے انتخابات

شمالی کوریا میں قومی پارلیمان کے لیے انتخابات

شمالی کوریا میں قومی پارلیمان کے لیے انتخابات

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے اپنی قومی پارلیمان کے لیے اتوار کے روز انتخابات کا انعقاد کیا۔ تقریبا 700 ارکان پر مشتمل سپریم پیپلز اسمبلی بجٹ، قومی اداروں میں انسانی وسائل اور قانونی ترامیم جیسے معاملات سے نمٹتی ہے۔ انتخابات ہر 5 سال بعد کروائے جاتے ہیں۔ ورکرز پارٹی کے اخبار Rodong Sinmun میں اتوار کو شائع کیے گئے تبصرے میں کہا گیا تھا کہ حکومتی امور کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بڑی پیشرفت حاصل کرتے ہوئے معیشت کو تحریک دی جا سکے اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔  گزشتہ ماہ ہونے والا دوسرا امریکہ، شمالی کوریا سربراہ اجلاس  شمالی کوریا پر پابندیاں اٹھانے سے متعلق معاہدہ طے کیے بغیر ختم ہو گیا تھا۔ میڈیا کی اطلاعات سے عندیہ ملتا ہے کہ شمالی کوریائی افراد کو کِم جونگ ان کی سربراہی میں معیشت کی تعمیرنو کے لیے تمام تر کوششیں کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نوجوانوں کو اسمبلی کا ارکان بنایا جائے گا تاکہ کِم کے کنٹرول کو تقویت دی جا سکے۔ باور کیا جا رہا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس اگلے ماہ ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply