ایرانی صدر حسن روحانی آج عراق کا دورہ کر رہے ہیں

ایرانی صدر حسن روحانی کا 3 روزہ دورہ بغداد

ایرانی صدر حسن روحانی کا 3 روزہ دورہ بغداد

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایرانی صدر حسن روحانی آج (پیر)  کے روز عراق کا دورہ کر رہے ہیں جو 2013 ء میں صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا عراق کا پہلا دورہ ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا 3  روزہ دورہ بغداد کے ذریعے امریکی اقتصادی پابندیوں کے اثرات سے فرار کی کوشش نظر آ رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ Javad Zarif اتوار کو عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ چکے ہیں۔حسن روحانی آج اپنے عراقی ہم منصب Barham Salih ، وزیر اعظم Abdel Abdul Mehdi اور Shiite cleric Grand Ayatollah Ali Sistani سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ  Sistani عراق میں ایرانی مداخلت کو ہمیشہ سے مسترد کرتے رہے ہیں اور وہ حسن روحانی کے تصور کی بھی مذمت کرتے ہیں۔  انہوں نے 2008 ء میں عراق کے دورے پر آنے والے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔  اسی طرح دو سال قبل Sistani نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے نمائندے سے ملاقات کو بھی مسترد کر دیا۔ Sistani کے اس موقف کے سبب ایران میں سخت گیر ٹولہ روحانی کی Sistani سے ملاقات کے خلاف رہا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی چاہتے ہیں کہ اس وقت عراق کو ایران کی معیشت کے لیے بطور آکسیجن کام میں لایا جائے۔ اس سے قبل ایرانی عہدے داران کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیا جا چکا ہے  کہ عراقی کمپنیاں ایرانی بینکوں میں کھاتے کھول کر عراقی دینا میں لین دین کریں۔  یہ بات بھی کی جا رہی ہے کہ روحانی اپنے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان ویزے کی شرط کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور اس شرط کا تاجروں اور کاروباری شخصیات پر پہلے اطلاق ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply