جاپان کی 116 سالہ خاتون کو دنیا بھر میں معمر ترین قرار دے دیا گیا

جاپان کی 116 سالہ خاتون کین تاناکا

جاپان کی 116 سالہ خاتون کین تاناکا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

گنیز بک ورلڈ ریکارڈز نے جاپان سے تعلق رکھنے والی 116 سالہ خاتون Kane Tanakaکو دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا جو طویل عمر کے باوجود ریاضی پڑھ رہی ہیں اور بورڈ گیمز بھی کھیلتی ہیں۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ Kane Tanaka2 جنوری 1903ء کو پیدا ہوئیں، یہ وہی سال تھا جب Wright brothersنے دنیا کا پہلی پرواز شروع کی تھی۔ Kane Tanaka کے اعزاز تقریب مغربی جاپان کے شہر Fukuoka کے mayor Soichiro Takashima اور دیگر چاہنے والوں کی جانب سے نرسنگ ہوم میں منعقد کی گئی جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔ دنیا کی معمر ترین خاتون سے ان کی زندگی کا سب بڑا خوشی کا لمحے کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اب۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی خاتون نے 1922ء میں Hideo Tanaka سے شادی کی جن سے ان کے چار بچے تھے اور ایک پانچواں بچہ انہوں نے گود لیا تھا۔ Kane Tanaka کے معمولات زندگی کے بارے میں کہا گیا کہ روزانہ صبح 6 بجے جاگنا اور دوپہر تک پڑھائی میں مصروف رہنا ان کا معمول ہے  ان کی پڑھائی میں ریاضی اور عملی calligraphy شامل ہے۔ Guinness World Records کا کہنا تھا کہ Kane Tanaka وقت گزارنے کے لیے games of Othello ہے جو ان کا فیورٹ ہے  اور وہ کلاسک بورڈ کی ماہر بن چکی ہیں اور اکثر گھر کے دیگر افراد کو شکست دیتی ہیں۔ خیال رہے کہ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں شہریوں کی لمبی عمریں ہوتی ہیں  اور دنیا کے معمر ترین افراد کے حوالے سے بھی مشہور ہیں کیونکہ ماضی میں کئی افراد نے معمر ترین کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

جاپان کے ایک شہری Jiroemon Kimura کا دنیا کی طویل عمر پانے کا ریکارڈ حاصل تھا  جو اپنی 116 ویں سالگرہ منانے کے بعد 2013 ء میں انتقال کر گئے تھے۔ Guinness World Records کے مطابق دنیا میں طویل ترین عمر پانے کا ریکارڈ فرانس کے ایک شہری Jeanne Louise Calment کو حاصل تھا جو1997ء میں 122 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply