نندی پور ریفرنس: پرویز اشرف، بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

سابق وزیر  اعظم پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر بابر اعوان

سابق وزیر اعظم پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر بابر اعوان

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیر  اعظم پرویز اشرف اور سابق صوبائی وزیر بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ نندی پور ریفرنس کی اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سماعت کی جس کے دوران ساتوں ملزمان کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی۔  نندی پور پاور پراجیکٹ میں بابر اعوان، سابق وزیر اعظم پرویز اشرف، سابق سیکٹری قانون Masood Chishti ، Masood Chishti ، ڈاکٹر Riaz Mahmood ، سابق ریسرچ کنسلٹنٹ وزارت قانون Shumaila Mahmood ملزمان میں شامل ہیں۔ چارج شیٹ کے مطابق منصوبے میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان ہوا جس کا  ذمہ دار ملزمان کو ٹھہرایا گیا۔  سابق وزیر  اعظم پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر بابر اعوان، سابق سیکرٹری قانون ریاض کیانی سمیت دیگر 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تعمیر ہوا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا تحمینہ تھا، تاہم رپورٹس کے مطابق 2005 میں بننے والے نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت 22 ارب روپے سے 58 ارب روپے تک جاپہنچی تھی جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply