مقبوضہ کمشیر: بھارتی فورسز نے ایک اور نوجوان شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی

سرینگر ۔۔۔ نیوز ٹائم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سوپور میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کو سوپور کے علاقے سیلو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ دوسری جانب پلوامہ کے ایک گاؤں میں بھارتی فورسز نے مجاہدین کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، فوجی تلاشی لینے کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے، بچوں اور خواتین کو ہراساں بھی کیا۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان نے اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا، فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب قصبہ شوپیاں اور نواحی علاقوں میں دو نوجوانوں کی شہادت کے خلاف تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ مقبوضہ وادی میں لاپتہ افراد کی تنظیم اے پی ڈی پی نے بدنام زمانہ پتھری بل جعلی مقابلے کے مقدمے کو بھارتی فوج کی جانب سے بند کرنے کے خلاف سرینگر میں احتجاجی دھرنا دیا اور مقدمے کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اے پی ڈی پی کی رہنما پروینہ آہنگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پتھری بل جعلی مقابلے کے مقدمے کو بند کرنے کے اقدام نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ فوج سنگین جرائم میں ملوث اپنے افسروں اور اہلکاروں کو تحفظ دے رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply