سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار خریدنے والا ملک

سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار خریدنے والا ملک

سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار خریدنے والا ملک

اسٹاک ہوم ۔۔ نیوز ٹائم

ہتھیاروں کی عالمی سطح پر سب سے بڑا فروخت کنندہ ملک امریکا ہے جبکہ اسلحہ کی سب سے زیادہ خریداری کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امن پر تحقیق کرنے والے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2014 ء سے 2018 ء کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت میں 2009 ء سے 2013 ء کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Sapper کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ہتھیاروں کی فروخت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک امریکا ہے، جو مجموعی طور پر 36 فیصد ہتھیار فروخت کر رہا ہے۔ امریکا کے بعد روس، فرانس، جرمنی اور چین اسلحے کی فروخت میں بالترتیب بڑے ممالک ہیں۔ ان پانچوں ممالک نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں اسلحے کی فروخت میں 75 فیصد حصہ ڈالا۔

خلیجی ممالک میں اسلحے کی خریداری میں 2009 ء سے 2013 ء کے مقابلے میں 2014 ء سے 2018 ء کے درمیان 87 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ سعودی عرب 2009 ء سے 2013 ء کے مقابلے میں گزشتہ 4 برسوں میں 192 فیصد اضافے کے ساتھ اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار خریدنے والا ملک ہے۔ سعودی عرب کے اسلحہ خریدنے والے ممالک میں پہلا نمبر ہونے کے بعد بالترتیب بھارت، مصر، اسرائیل، قطر اور عراق کا نمبر آتا ہے  جبکہ شام میں اسلحہ کی خریداری میں کمی دیکھی گئی۔ یہ تمام اعداد و شمار 2014 ء سے 2018 ء تک کے ہیں۔ واضح رہے کہ Sapper ہر 4 سال بعد ہتھیاروں کی خرید و فروخت سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتا ہے اور حالیہ 4 برسوں کا ان سے پیوستہ 4 برسوں کا تقابل کیا جاتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply