نریندر مودی اور اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردگان

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردگان

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے بھارت میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کیا، ترک صدر نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات میں دہشت گردی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ ممالک کو دہشت گردی کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

No comments.

Leave a Reply