بھارت کی فوجی ناکامی کے بعد آبی دہشت گردی، 3 دریائوں کا پانی روک لیا

بھارت نے ستلج، بیاس اور راوی سے 5 لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ پانی پاکستان جانے سے روک دیا ہے

بھارت نے ستلج، بیاس اور راوی سے 5 لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ پانی پاکستان جانے سے روک دیا ہے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پلوامہ حملے کے بعد پاک، بھارت کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی جہاں بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا محاذ کھول دیا۔ بھارت نے پاکستان کو اضافی پانی کی فراہمی روک کر پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا محاذ کھول دیا۔ بھارت کے وزیر مملکت برائے آبی وسائل Arjun Mehghwalکا کہنا ہے کہ بھارت نے مشرقی دریائوں، دریائے Sutlej ، Beas اور Ravi سے اب تک 530000    ایکڑ فٹ پانی پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ اس پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر راجستھان اور پنجاب میں پینے اور زراعت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔  تینوں دریا Indus Waters Treaty کے مطابق بھارت کے ہیں، ہم نے ایسا کر کے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے پلوامہ حملے کے ردعمل میں Indus Waters Treaty پر بات چیت کے لئے بھارتی وفد کا مجوزہ دورہ پاکستان بھی ملتوی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2018 ء میں پاک، بھارت انڈس واٹر کمیشن کے اجلاس میں دونوں ملکوں نے اس امر پر اتفاق کیا تھا  کہ Indus Waters Treaty کے تحت طے شدہ دوطرفہ دورے جاری رہیں گے۔ پاکستان کے وفد نے شیڈول کے مطابق اکتوبر 2018ء میں بھارت کا دورہ کرنا تھا لیکن مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply