افغان طالبان کا نیٹو قافلے پر حملہ 7 فوجی ہلاک

افغان طالبان کا نیٹو قافلے پر حملہ 7 فوجی ہلاک

افغان طالبان کا نیٹو قافلے پر حملہ 7 فوجی ہلاک

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان میں طالبان نے نیٹو کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 7 فوجی ہلاک ہو گئے، فریقین میں شدید جھڑپیں ہوئی، نیٹو کی جوابی کارروائی میں 9 طالبان مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ Nagarhar میں Jalalabad، کابل شاہراہ پر نیٹو کا قافلہ جا رہا تھا کہ طالبان نے حملہ کر دیا، فریقین میں چھ گھنٹوں تک شدید جھڑپیں ہوئیں، دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا، جھڑپوں میں ایک ٹینک اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ نیٹو کی جوابی کارروائی میں 9 طالبان ہلاک ہو گئے۔ حملے کے بعد نیٹو کے جنگی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی۔ واقع کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ کے مطابق اس کارروائی میں 9 طالبان نے حصہ لیا تھا جو جھڑپوں میں مارے گئے۔ قبل ازیں صدر حامد کرزئی نے بھارت سے فوجی تعاون کی درخواست کی تھی۔ ایرانی ریڈیو کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بحالی اور ترقی کے لیے بھارت کا تعاون قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر غیر ملکی افواج کی موجودگی سے افغانستان میں امن و استحکام میں مدد ملتی ہے تو وہ محدود تعداد میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کے خلاف نہیں ہیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ ان کا ملک افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے افغانستان میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے 8 ملین ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل افغانیوں کوخود تلاش کرنا چاہئے۔

No comments.

Leave a Reply