روس نے اپنے فوجی اور دفاعی آلات وینزویلا پہنچا دیے

روس نے اپنے 100 فوجی اور دفاعی آلات دو طیاروں کے ذریعہ وینزویلا پہنچا دیے گئے

روس نے اپنے 100 فوجی اور دفاعی آلات دو طیاروں کے ذریعہ وینزویلا پہنچا دیے گئے

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس اپنے پرانے حلیف کو بچانے کے لیے میدان میں آ گیا۔ روس نے اپنے 100 فوجی اور دفاعی آلات دو طیاروں کے ذریعہ وینزویلا پہنچا دیے گئے۔ امریکا نے خبردار کیا ہے کہ وہ اور اس کے اتحادی روس کے رویہ کا محض تماشا نہیں دیکھیں گے۔ روس نے لاطینی امریکا میں زوردار انٹری دیتے ہوئے اپنے 100 فوجی، دفاعی آلات سمیت وینزویلا پہنچا دیے ہیں جس سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ Mike Pompeo نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روسی وزیر خارجہ سے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی روس کی اکسانے والی حرکتوں کا محض تماشا نہیں دیکھیں گے۔ دوسری جانب وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت ملک کے بیشتر حصہ بجلی معطل ہونے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ حکومت نے بحران کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply