خلیجی ریاستوں نے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کے امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا

خلیجی ریاستوں نے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کے امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا

خلیجی ریاستوں نے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کے امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

خلیج کی عرب ریاستوں نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی خودمختاری تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔سعودی عرب، بحرین، قطر اور کویت نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں امن عمل اور علاقائی استحکام متاثر ہو گا۔ امریکہ کے تمام علاقائی اتحادیوں نے جہاں امریکی فوجی موجود ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 1981ء میں ہتھیائے گئے علاقے کو تسلیم کرنے کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ مقبوضہ عرب علاقہ ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے امریکی اعلان کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانونی کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔ کویت اور بحرین نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ قطر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گولان کی پہاڑیوں کا قبضہ ختم کر دے اور بین الاقوامی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان General, Stephane Dujarric نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ گولان کی پہاڑیوں کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیلی علاقہ قرار دینے کے فیصلے کے باوجود اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔ اسرائیل نے 1967ء کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا اور 1981ء میں اس کو اپنے ملک میں شامل کر لیا جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply