جاپان کے شہنشاہ آکی ہیتو اور ملکہ مِچیکو کی شہنشاہ جِنمو کے مقبرے پر حاضری

جاپان کے شہنشاہ آکی ہیتو اور ملکہ مِچیکو نے شہنشاہ جِنمو کے مقبرے پر حاضری دی

جاپان کے شہنشاہ آکی ہیتو اور ملکہ مِچیکو نے شہنشاہ جِنمو کے مقبرے پر حاضری دی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے Emperor Akihito اور Empress Michiko نے Emperor Jimmu کے مقبرے پر حاضری دی ہے۔ یہ حاضری 30 اپریل کو شہنشاہ کی تخت سے دستبرداری کی رسومات کا حصہ ہے۔ منگل کے روز ٹرین کے ذریعے Nara Prefecture کے کا  Kashihara شہر پہنچنے سے قبل شاہی جوڑا پیر کے روز Kyoto میں مقیم رہا۔ شاہی جوڑے کو بعد میں جاپان کے پہلے عہد ساز شہنشاہ کے مقبرے پر لے جایا گیا۔ روایتی لباس میں ملبوس اور شاہی امور کی ایجنسی کے اہلکار کی رہنمائی میں شہنشاہ آہستہ آہستہ مقبرے کی طرف بڑھے۔ وہاں انہوں نے مقدس درخت کی ایک ٹہنی رکھی اور انتہائی احترام سے جھکے۔ ملکہ نے ان کی پیروی کی۔ اس سے قبل شہنشاہ نے ملکہ کے ساتھ اس مقبرے کا دورہ دسمبر 1990ء میں تب کیا تھا جب وہ اپنی تخت نشینی کی خبر دینے آئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply