برطانیہ اور یورپی یونین کا بریگزٹ 31 اکتوبر تک موخر کرنے پر اتفاق

یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک

یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ اور یورپی یونین نے 31 اکتوبر تک بریگزٹ موخر کرنے پر اتفاق کر لیا۔ برسلز میں فریقین کے درمیان 5 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے۔ صدر یورپی کونسل ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ اب برطانیہ وقت ضائع نہ کرے۔ یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین نے 31 اکتوبر تک بریگزٹ کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ برسلز میں 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں توسیع کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ برطانوی دوست اس بار وقت ضائع نہ کریں۔ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ توسیع کے وقت کے دوران کارروائی کا مقصد مکمل طور پر برطانیہ کے ہاتھوں میں ہو گا۔ وہ اب بھی انخلا کے معاہدے کی تصدیق کر سکتے ہیں جس میں توسیع ختم ہو سکتی ہے۔ برطانوی پارلیمان نے بریگزٹ پر آمادگی کے لیے دو مرتبہ ووٹنگ بھی کروائی مگر کسی بھی معاہدے کو اکثریت نہ ملی، جون 2016 ء میں ریفرینڈم کے ذریعے برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply