روسی صدر کی جمناسٹر علینہ سے شادی کی خبریں پھر گرم

روسی صدر کی Alina Kabaeva سے شادی کی خبریں پھر گرم

روسی صدر کی Alina Kabaeva سے شادی کی خبریں پھر گرم

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

روسی صدر Vladimir Putin کی معروف Gymnastic چیمپیئن Alina Kabaeva کے ساتھ مبینہ معاشقے اور شادی کی خبریں ایک مرتبہ پھر عالمی میڈیا شہ سرخیاں بن گئیں۔ روسی ذرائع ابلاغ نے صدر Putin اور Alina Kabaeva کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کی تازہ تصاویر بھی شائع کی ہیں، جس کے بعد دونوں کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی مبینہ محبوبہ Gymnastic چیمپئین Alina Kabaeva کی حال ہی میں سامنے آنے والی ایک تصویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اس نے تازہ تازہ شادی کی ہے کیونکہ اس نے دائیں ہاتھ کی ایک انگلی میں شادی کی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔ روس میں صرف شادی کے موقع پر خواتین دائیں ہاتھ میں انگلیوں پر انگوٹھی پہنتی ہیں۔ اس تصویر کو Alina Kabaeva کی شادی کے حوالے سے ایک اہم ثبوت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ صدر Putin کی اپنی ایک تصویر بھی ابلاغی اداروں کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہ تصویر ان کی پچھلے ہفتے مصری فیلڈ مارشل جنرل Abdel Fattah al-Sisi سے ملاقات کی ہے جس میں مسٹر پوتین کو عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ عموماً اس نوعیت کا لباس شادی ہی کے موقع پر پہنا جاتا ہے۔ روسی ایوان صدر کے ایک مقرب نیوز ویب پورٹل کے مطابق Putin کی جن تصاویر کو نئی قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ اصل میں جون 2013 کی ہیں، جب انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی۔ اس دن Putin کی سالگرہ بھی تھی انہوں نے عروسی لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا۔ خیال رہے کہ 61 سالہ صدر Vladimir Putin اور 30 سالہ Alina Kabaeva کے درمیان رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبریں اور دونوں کی ملاقاتوں کی تصاویر پچھلے سال ستمبر میں سامنے آئی تھیں، تاہم ماسکو ایوان صدر نے ان تمام خبروں کو من گھڑت قرار دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply