امریکا کو خلائی فورس کی ضرورت ہے، قائم مقام وزیر دفاع

ا مریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن

ا مریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع Patrick Shanahanنے کہا ہے کہ امریکا کو اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے خلائی فورس کی ضرورت ہے۔ Patrick Shanahanنے یہ بات Colorado میں خلا سے متعلق ایک بڑے مباحثے کے دوران کہی۔ انہوں نے چین اور روس کی جانب سے خلا میں بڑھتے ہوئے خطرات کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ چین اگلے سال تک Low Orbit Censors کیلئے ایک لیزر نظام نصب کرنے والا ہے۔ Patrick Shanahanنے کہا کہ خطرہ بالکل واضح ہے۔ ہم ایک ایسے دور میں ہیں جہاں طاقت کا زبردست مقابلہ ہے۔ اور توقع ہے کہ آئندہ جنگ میں ہار جیت کا فیصلہ خلا میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اگلے سال تک خلائی فورس کی تشکیل کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن ابھی کانگریس سے اِس کی منظوری باقی ہے اور بعض قانون دان اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں کہ اِس طرح دفاعی اخراجات میں اضافہ ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply