برطانیہ کو بریگزٹ معاہدے کی تکمیل میں 6 ماہ تک کی توسیع مل گئی

برطانیہ کو بریگزٹ معاہدے کی تکمیل میں 6 ماہ تک کی توسیع مل گئی

برطانیہ کو بریگزٹ معاہدے کی تکمیل میں 6 ماہ تک کی توسیع مل گئی

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی ممالک کے رہنمائوں نے برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ معاہدے پر 6 ماہ تک کی توسیع پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بریگزٹ میں توسیع کے معاملے میں یورپی ممالک کے 27 رہنمائوں نے برسلز میں مذاکرات کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ خیال رہے کہ اگر برطانیہ 22 مئی کے بعد یورپی یونین کا حصہ رہتا ہے تو برطانوی شہری یورپین انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم Theresa May نے کہا کہ اب وہ بریگزٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ کی آمادگی کے لیے بھرپور انداز میں کام کریں گی اور میری خواہش ہو گی جلد از جلد بریگزٹ پر عملدرآمد ہو جائے۔ واضح رہے کہ Theresa May مرکزی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے مزید مذاکرات کے بعد جمعرات کو دارالعوم (ہائوس آف کامن) سے خطاب کریں گی تاکہ سیاسی راہ نکل سکے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یورپی ممالک کے 27 رہنمائوں نے Theresa May کی عدم موجودگی میں تفصیلی مشاورت کیا اور یورپین کونسل کے صدر Donald Tusk نے بریگزٹ میں 31 اکتوبر تک کی توسیع کی تصدیق کی۔ مزید بتایا گیا کہ Donald Tusk نے ایک سال کی توسیع کا خیال پیش کیا تھا لیکن 6 ماہ بھی مسئلے کے حل کے تلاش میں بہت ہوتے ہیں، برائے مہربانی مزید وقت ضائع مت کیجئے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت بروقت معاہدے کی تکمیل کرے ورنہ وہ بریگزٹ کا معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دے۔

واضح رہے کہ 2016 ء میں برطانیہ میں ہونے والے حیرت انگیز ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں ووٹ دیا تھا جو اب آئندہ برس 29 مارچ کو عمل میں آئے گا۔ جولائی 2016 ء میں وزیر اعظم بننے والی Theresa May نے بریگزٹ معاہدے پر عوامی فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن شدید مخالفت کے بعد سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اراکین پارلیمنٹ کو منانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ اخراج کے معاہدے کو قبول کر لیں۔اس معاہدے پر ووٹنگ گزشتہ سال دسمبر میں ہونا تھی لیکن بعد ازاں اسے جنوری تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply