امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی عدالت انصاف کو غیر قانونی قرار دے دیا

ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف

ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کو غیر قانونی عدالت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”آئی سی سی” میں کسی امریکی، اسرائیلی یا دوسرے اتحادی کے ٹرائل کی کوشش کا فوری اور سخت ردعمل سامنے آئے گا۔ العربیہ کے مطابق ایک طرف امریکی صدر نے عالمی فوج داری عدالت کو غیر آئینی قرار دیا  اور دوسری طرف افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی درخواست مسترد کرنے پر عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔  صدر ٹرمپ نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلق درخواست مسترد ہونے کو امریکا کی فتح قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ عالمی فوج داری عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم میں امریکی فوجیوں سے پوچھ گچھ کی درخواست مسترد کر کے  افغانستان میں امریکی فتح کا ثبوت پیش کیا ہے۔ امریکی صدر نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کی طرف سے کسی اسرائیلی یا امریکی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواستوں پر کارروائی کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے انکار نہ صرف عالمی فتح ہے بلکہ یہ قانون کی بالادستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج اور شہری اعلی قانونی اور اخلاقی قدروں کی پابندی کرتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply